By: Hassan Kayani
تیرے انتظار کی عادت ھو گئی ھے
اپنے گناھوں پہ ندامت ھوگئی ھے
جگنوؤں کی روشنی میں کتاب پڑھ لیجئے
بجلی کی لوڈ شڈنگ حقیقت ھو گئی ھے
بچوں کے اغوا کی وارداتوں کے جرائم پر
انسانیت کے وقارکی زلت ھو گئی ھے
بچوں کی معصوم کھری اور سچی باتوں پر
انکی صاف گوئی سے عقیدت ھو گئی ھے
دن کو محنت و مشقت اور رات کو پڑھائی
طالب علموں کی دوبالا عظمت ھو گئی ھے
ملک میں ایٹمی ھتھیاروں کی کھیپ تیار کرنے پر
وطن کی سلامتی کی ضمانت ھو گئی ھے
ڈینگی جیسی مہلک بیماریوں کے پیدا ھونے پر
حفظان صحت کے اصولوں کی اشاعت ھو گئی ھے
سفر کی صعوبتوں کو امیر برداشت کیوں کریں
سڑکوں کے جال سے انکو سھولت ھو گئی ھے
غریبوں کے احساس محرومی کومٹانے کیلئے
حسن ھمیں ان سے انس و مروت ھو گئی ھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?