Bazm e Urdu - The urdu poetry app

دریا تو بَل دِکھائے گا اپنے بہاؤ کا

By: YOUSOF HASAN

دریا تو بَل دِکھائے گا اپنے بہاؤ کا
سہنا ہے اِک جہان کو صدمہ کٹاؤ کا

دنیا سے ڈر کے آئے تھے جس کی پناہ میں
چارہ نہیں اب اُس کی ہوس سے بچاؤ کا

ہرلو کو چاٹتی ہوئی بارش کی رات میں
روشن ہے اِک چراغ ابھی دل کے گھاؤ کا

اِک عمر سے ہمارا لہو رت جگے میں ہے
کب آئے گا کہیں سے بلاوا الاؤ کا

یوسف یہ کون ہم کو خلا میں اُچھال کر
اندازہ کر رہا ہے زمیں کے کھچاؤ کا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore