By: Sobiya Anmol
کانٹوں میں الجھ گئی ہے زندگی میری
سزائے سخت بن گئی بندگی میری
اُسے چاہنا ہی بس عذاب بنا
کھا گئی چین میرا دوستی میری
بے دردی سے مجھے وہ چھوڑ گیا
نہ دیکھی اُس نے خوشی میری
دل کی صداؤں کو سن نہ پایا
اُس نے دیکھی بس بے رُخی میری
زبان نہ کھول سکی ٗ مَیں مجبور تھی
کیسے بتاتیٗ تھی کیا مجبوری میری
سنگ رہتے ہوئے بھی سمجھ نہ پایا
میرا اندھا اعتبار تھا تردامنی میری
زمانہ طعنے پہ طعنے دے رہا ہے
عمر رُسوا ہو گئی پوری میری
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?