By: Aisha Baig Aashi
زندگانی کی پیاس کو سمجھے
کون پانی کی پیاس کو سمجھے
جو حقیقت کی تلخیاں جانے
وہ کہانی کی پیاس کو سمجھے
جس نے بچپن میں دیکھ لی پیری
کیا جوانی کی پیاس کو سمجھے
جان کو جان جو سمجھتا ہے
جاں فشانی کی پیاس کو سمجھے
حرف در حرف دیکھ لے پہرہ
گر معانی کی پیاس کو سمجھے
آں جہانی ، سکون کی خاطر
ایں جہانی کی پیاس کو سمجھے
آفتیں پوچھتی ہیں عاشی ، کون؟
ناگہانی کی پیاس کو سمجھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?