By: M. Habibullah Rajput
وہی بستی اور وہی لوگ
وہی دل کے پرانے روگ
روح کو گھائل کرتے ہیں
جھوٹی باتیں جھوٹے لوگ
پیا کے من کو بھائی نہیں تو
اب کیسی خوشی کیسا سنجوگ
راہ گزر کو ہی منزل جانو
یہیں ملیں گے بچھوئے لوگ
کوک چلی ہوا کے دوش
چار سو پھیلا بلبل کا روگ
تیز بارش میں ڈوبے دونوں
کچے گھر اور سچے لوگ
حبیب وہ پہلے سا سماں کہاں
عید پہ چھایا دیکھو سوگ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?