By: Maria Rehmani
اپنا چہرہ اترا ہوا دیکھا ہے
میں نے تیرے بنا گھر آ کے دیکھا ہے
لڑے ہیں بہت روٹی کے لقمے میرے خلق سے
میں نے تیرے بنا کھانا کھا کے دیکھا ہے
مجھے آج دیکھائی نہیں دی کہیں بھی بے ترتیبی
تیرے کپڑے میں نے با رہا بکھیر کر دیکھا ہے
مل جاےؑ تھوڑی سی خوشبو تیری
میں نے تیرے تکیے سے لپٹ کر دیکھا ہے
ہوا معلوم تجھ سے محبت ہے کتنی
جو آج آنکھوں میں تڑپ کا پانی دیکھا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?