By: m.asghar mirpuri
اپنی شہرت پر اتراتا رہتا ہے
اپنی ہی باتوں پر کھلکھلاتا رہتا ہے
جواس کی ثناء میں کچھ نہ کہے
اس پر پابندیاں لگاتا رہتا ہے
اس کی پرواز تو اتنی بلند نہں ہے
اپنے بےپر تخیل کواڑاتا رہتا ہے
بظاہر تو دوستی کے دعوے کرتا ہے
مگر پیٹھ پیچھے چھریاں چلاتا رہتا ہے
منافقت میں نہیں کوئی اس کا ثانی
شیطان بھی اس سے کتراتا رہتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?