By: Nasba
زندگی
اس سفر کی ابتدا
موت ہے جس کی انتہا
خوشیوں اور دکھوں میں گزرنے والا ایسا
بے ترتیب راستہ
جس کی منزل کو پانا ناممکن ہے بلا واسطہ
مشکلات و مصائب کا وہ امتحان
یقیں محکم ہے جس کے حل کا سامان
کہنے کو تو ہے محبتوں کا سفر
پر جا بجا ہے رستے میں قہر و غضب کی لہر
جو اس رستے پہ چل نکلے ہو تو منزل تک کی راہ ڈھونڈو
کوئی تو ہمسفر ڈھونڈو
کوئی تو راہنما ڈھونڈو
کسی سے واسطہ رکھو یقیں کا سلسلہ رکھو
خدا سے رابطہ رکھو
سفر کی انتہا پر بھی نہ لب پر کچھ گلہ رکھو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?