Bazm e Urdu - The urdu poetry app

یہ جو سر انجمن ہیں

By: Muhammad Shariq

یہ جو سر انجمن ہیں بیٹھے شرمائے ہوئے
دراصل متعدد عقد ہیں فرمائے ہوئے

حالات زمانہ ہی تو ہیں، بگڑہں تو بگڑیں
وہ تو فقط پھرتے ہیں زلف کو الجھائے ہو ئے

گر کسی شوخ سے ٹکرا گئے تو کیا قصور
ہم تو چلے جاتے تھے افق پہ نظر جمائے ہوئے

اب اٹھ بھی چلیے ورنہ سواری نہ ملے گی
دیر سے ہیں بزم جاناں میں ڈیرے جمائے ہوئے

وقت ملاقات آہ بجلی نے دھوکہ دے دیا
لوٹ آئے کہ تھے گرمی سے گھبرائے ہوئے

غچہ ان کو دے، کس خوبی سے ہم نکلے
وہ کھڑے ہی رہ گئے ہاتھ پہیلائے ہوئے

غزل اس رنگ میں کہنا آساں نہیں شارق
جانے کتنے ہیں اس طرز سے مار کھائے ہوئے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore