By: M.ASGHAR MIRPURI
وہ میرے سچ کو گماں سمجھتا ہے
حقیقت کیا ہے وہ کہاں سمجھتا ہے
جو مجھے درویش کہتا تھا کبھی
اب وہی مجھے پیرمغاں سمجھتاہے
دنیا کے سامنے مجھے نظراندازکرتا ہے
ویسے وہ میرا ہر اک بیاں سمجھتا ہے
وہ میری کسی بات کا یقیں نہیں کرتا
مگراصغر اسے اپنا مہرباں سمجھتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?