Bazm e Urdu - The urdu poetry app

بھائیوں آؤ خوشیاں منائیں

By: Farida Lakhani

بھائیوں آؤ خوشی منائیں
آزادی کے گیت سنائیں

مٹی اگلے سونا موتی
گھر پھر ساحل پر کیوں نہ بنائیں

قدرت کا ہے حسن بھی اس میں
شہر ایسا کہیں نہ پائیں

تاریخی لمحوں کے قصے
سب کے سامنے ہم دہرائیں

نچ کے خوشیاں کیوں نہ گائیں
پاکستان کو خوب بنائیں

بھائیوں آؤ خوشیاں منائیں
اور چاند ستارے کے جھرمٹ میں

جفاکشی کے گانے گائیں
سب سے اچھا ملک ہمارا

دنیا والوں کو بتلائیں
ہمت سے پھر مل جل جائیں

ہل پھر اس پر ہم بھی چلائیں
آؤ اس کامن ویلتھ کو بنائیں

نچ کے خوشیاں کیوں نہ گائیں
بھائیوں آؤ خوشی منائیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore