By: Posted Only
اے خاصا خاصان رسل وقت دعا ہے
امت پہ تیری آج عجب وقت پڑا ہے
جو دین بڑی شان سے نکلا تھا وطن سے
پردیس میں آج وہ غریب الاغربا ہے
وہ دین ہوئی بزم جھاں جس سے چراغاں
اب اس کی مجال اس میں بتی نہ دیا ہے
وہ دین کہ تھا شرک سے عالم کا نگہباں
اب اس کا نگہباں اگر ہے تو خدا ہے
فریاد ہے اے کشتی امت کے نگہباں
بیڑا یہ تباہی کا قریب آنے لگا ہے
ہم نیک ھیں یا بد ہیں پھر آخر ہیں تمہارے
نسبت بہت اچھی ہے اگر حال برا ہے
دولت ہے نہ عزت نہ فضیلت نہ ہنر ہے
اک چین ہے باقی سو وہ بے برگ و نوا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?