By: UA
وقت کا یہ کہنا ہے
قسمت کا لکھا ہونا ہے
جو قسمت میں لکھ ہے
وہ تو ہو کے رہنا ہے
چاہے خود کو روک رکھو
چاہے لاکھ جتن کر لو
دِل تو ایک پرندہ ہے
چاہے اسکو قید کرو
دل کے پنچھی نے اِکدن
قید سے ِرہا ہونا ہے
وقت کا یہ کہنا ہے
دکھ بھی قسمت سے مِلتے ہیں
سَکھ بھی قسمت سے مِلتے ہیں
کیا ہم نے کسی سے لینا ہے
کیا ہم نے کسی کو دینا ہے
آنکھوں میں اشکوں کی چمک
ہونٹوں پہ تبسم کی سَرخی
سب وقت کا دِیا گہنہ ہے
وقت کا یہ کہنا ہے
وقت کا یہ کہنا ہے
قسمت کا لکھا ہونا ہے
جو قسمت میں لکھ ہے
وہ تو ہو کے رہنا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?