By: m,masood
تم بلاو گے تو میں نہ آوں گا
دور جب تم سے چلا جاوں گا
رہ جائیں گے کانپتے سرخ لب
لالی گالوں کی جو مٹا جاوں گا
بیتاۓ تھے جو پل ساتھ محبت کے
بتا دو کیا انہیں بھلا پاوَں گا
میں مجرم ہوں عشق کا اے ہمدم
موت سے بہتر کوئی سزا پاوں گا
ہوں گے پیمانے الگ محفلوں میں
میں غم زماں میں ڈوبا جاوں گا
دل دور کہیں چینَ سکون سے
پھر کہاں گَل کھیلا پاوں گا
تیرا راستہ آج دَھول قسمت
موت سے محبت کا صلا پاوں گا
میری قسمت میں کہاں سچا پیار
کۂہ کے داستان تمھیں رولا جاوں گا
جدھر دیکھو گے سایہ میرا ہو گا
راکھ اسی ہوا میں ملا جاوں گا
مسعود
آنسو بن آنکھوں میں آوں گا
دور جب تم سے چلا جاوں گا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?