Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تمہارہ کون ہوں میں---

By: UA

تمہاری کون ہوں میں --- یہ مجھ سے پوچھتے ہو۔۔؟

میری آنکھوں یں دیکھو، میری آنکھوں میں کیا ہے
میرے چہرے پہ دیکھو، عکس کس کاملتا ہے
میری پیشانی دیکھو، نام کس کا لکھا ہے
میرے ہاتھوں پہ لکھی، سھی تحریریں پڑھ لو

تمہاری کون ہوں میں --- میری آنکھوں سے پوچھو
تمہاری کون ہوں میں --- میرے چہرے پہ لکھا ہے
تمہاری کون ہوں میں --- پیشانی پہ سجا ہے
تمہاری کون ہوں میں --- لکیروں میں نہاں ہے

اگر پھر بھی نہ سمجھو --- تو اپنے دل سے پوچھو
تمہاری کون ہوں میں --- یہ تم بھی جانتے ہو

تمہاری کون ہوں میں --- یہ مجھ سے پوچھتے ہو۔۔؟
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore