By: syed basharat
آپ کے نور کی صفات لکھوں
ہو اجازت کہ میں بھی نعت لکھوں
ہر نبی کا مقام ہے افضل
آپ جیسی ہو کوئی ذات لکھوں
اپنی امت کی درگزر کے لئے
آپ کا ذوق التفات لکھوں
آپ کا جو بھی ہو گیا شیدا
دل یہ کہتا ہے اس کی بات لکھوں
ہو رسول خدا کی دید اگر
اپنی آنکھوں کو کائنات لکھوں
یہ تو سب آپ کی عنائت ہے
ورنہ میری کہاں بساط لکھوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?