By: M.Asghar Mirpuri
آنکھوں میں حسیں خواب رکھتے ہیں
دشمن کی ہر وار کا جواب رکھتے ہیں
ایمان جیسی دولت سے نوازہ ہے رب نے
اپنے پاس قرآن جیسی عظیم کتاب رکھتے ہیں
برا کہنے والوں کے لیے ہدایت کی دعا کرتے ہیں
صبر کرتے ہیں اور امید ثواب رکھتے ہیں
اپنا محاسبہ کچھ اس طرح سے کرتے ہیں
اپنے اچھے برے اعمال کا حساب رکھتے ہیں
جس محفل میں بھی جائیں اسے چار چاند لگائیں
اپنی باتوں میں کچھ ایسا شباب رکھتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?