By: عبدالحفیظ اثر
تیری یاد ہی بس جِلاتی رہے گی
یہی نیّا اپنی چلاتی رہے گی
کبھی من یہ ڈولے کبھی من یہ مچلے
یہ حالت ہی جی کو لُبھاتی رہے گی
کبھی بیقراری کبھی نا صبوری
یہی یاد تیری ستاتی رہے گی
کبھی چوٹ کھائے کبھی دل یہ ٹوٹے
یہی چوٹ قربت بڑھاتی رہے گی
جو تم پاس ہو زندگی بس حقیقت
یہ ہی کیفیت جی کو بھاتی رہے گی
جو تم دور ہو زندگی بس فسانہ
یہ ہی کیفیت جی کو ڈھاتی رہے گی
کبھی آنسوؤں کی لڑی لگ ہی جائے
یہی اپنی حسرت رلاتی رہے گی
کبھی تو خوشی سے نہ پھولے سمائیں
یہ چاہت تیری غم مٹاتی رہے گی
تری یاد سے اثر کو بس سکوں ہو
تیری یاد دل میں سماتی رہے گی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?