By: shaheenawan
یہ گجرے باہوں کے
یہ کاجل آنکھوں کا
یہ آنسو پلکوں کے
کیوں ہم پر ہنستے ہیں ، آوازے کستے ہیں
یہ تکیہ میرے بسترکا
سپنے میری نیندوں کے
کب چیں سے سوتے ہیں ،کیوں شب بھر روتے ہیں
اب قدم مسافت سے بوجھل ہوئے جاتے ہیں
ہم اپنی ہی آنکھوں سے اوجھل ہوئے جاتے ہیں
دیپک یہ امید کے مدھم ہی نہ ہو جائیں
صحراؤں کے یہ ٹیلے پرنم ہی نہ ہو جائیں
کس نگر پڑاؤ ہے ،کس دیس ٹھکانہ ہے
منزل ہے کہاں اپنی کس سمت جانا ہے
خوشیاں بھی ہیں صدمے بھی ،یہ جھل تھل جزبے بھی
اب تیرے سپرد ہوئے
اس نیند سے کیا جاگے
ہم صحرا برد ہوئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?