By: اےبی شہزاد
شعر لکھنے میں مہارت کی ہے
شاعری سے ہی محبت کی ہے
تم نے مجھ کو بلا لیا ہوتا
تم نے کیوں آنے کی زحمت کی ہے
میری تاراج تمہیں بس سوجھی
میں نے تو تیری حفاظت کی ہے
اس لیے ہی یہ طنابیں کھینچی
خود ہی اپنی تو رزانت کی ہے
بے وفا کہہ نہیں ہم کو سکتے
پیار کرکے ہی رفاقت کی ہے
اپنی دولت کو لٹانے میں ہی
یار ہم نے تو سخاوت کی ہے
اس لیے دوست زیادہ ہیں مرے
میں نے شہزاد رفاقت کی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?