By: M.ASGHAR MIRPURI
جو سپنوں میں ملتی تھی وہ ہیر مل گئی ہے
مجھے میرےخوابوں کی تعبیر مل گئی ہے
میری روح کوصدیوں سےجس کی تلاش تھی
مجھے وفا کی ایک ایسی تصویر مل گئی ہے
میرے مقدر پہ جس محبوب کی مہر لگی تھی
ایک مدت بعد مجھے میری تقدیر مل گئی ہے
ہم دونوں کہ ستارے تو پہلے ہی ملتے تھے
اب ہماری قسمت کی لکیر مل گئی ہے
خوشی کہ مارے قدم زمیں پہ ٹکتےنہیں
جب سے مجھےپیار کی جاگیر مل گئی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?