By: hamid raza khan
لکھنے کو ہم لکھیں کیا باندھیں کیا مضمون
جنگل کا قانون یہاں پر جنگل کا قانون
کون یہاں پر کس کا خلیفہ کیسے خلافت قائم ہو
نہ کوئی ہارون یہاں پر نہ کوئی مامون
پیدا ہو کچھ خوف خدا اور ضعف یقیں ہو دور
ایسی بھی ہے کوئی دوا کیا ایسا ہے معجون
چلتے چلتے تھک جاؤ تو رک کر کچھ آرام کرو
چلتے رہو تو تیز چلو کہ یہ بھی ہے مسنون
حامد تم ہی “ لیخ “ بنو گر ملک بنے پولینڈ
آہن کوئی مرد یہاں ہے نہ کوئی خاتون
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?