By: Dr Ch Tanweer Sarwar Shakar
ہوئے مدہوش دیکھ کے تجھے شراب سے پہلے
دیکھا ہے ایک خواب ہم نے خواب سے پہلے
دے دیجئے مجھے بھی جواب میرے سلام کا
نہ جائیں گزر کہیں ہم تیرے جواب سے پہلے
آئی ہے کتنی بہاریں ہماری جوانی میں
نہ لوٹ جائیں کہیں ہمارے شباب سے پہلے
پہنچ جانا چاہیئے ہمیں اپنی منزل پر شام تک
رہ نہ جائیں پیچھے کہیں جناب سے پہلے
ہیں کود پڑے ہم عشق کے دریا میں شاکر
بہ نہ جائیں اب کہیں ہم آب سے پہلے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?