By: Dr. Riaz Ahmed
قَہار اور جبار
یا
رحیم اور کریم
یہ فیصلہ کرنا مجھے مشکل ذرا نہیں
مانوں تجھے قہار تو
پابندیاں خود پر
خوفِ حدوداللہ
دوزخ کے ڈراوے
دنیا کی لذتوں سے کنارہ و اجتناب
رحیم بنا کر تجھے
مل جاتی ہیں مجھے
خود ساختہ رعایتیں
من مانی کی رخصت
توبہ کی آس میں بڑے گناہوں کی ہمت
بھر پور استفادہ رنگینی دنیا
تسکینِ نفس بھی
بِنا عمل دنیا میں تیرے رحم سے جنت
تو کِس لئے قائم کروں
تجھ سے میرے مالک
میں
خوف کا رشتہ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?