Bazm e Urdu - The urdu poetry app

دیس بدیس

By: farah ejaz

جانے انجانے چہرے یہاں
اجنبی بیگانے سبھی مگر اپنے کہاں
بدیس میں رہ کر یاد ستاتی ہے
دیس کی اپنے یاد بہت آتی ہے
ماں باپ بھائی اور اک چھوٹی سی بہنا میری
سات سمندر پار میرے پیارے رشتے سبھی
روٹھنا منانا رونا ہنسنا تھا جن کے سنگ
غم اور خوشی کے یہ سارے رنگ
میری زندگی کا کبھی حصہ رہے
آج کیوں یادٍ ماضی کا حصہ بنے
دل چاہتا ہے لوٹ جائوں وہیں
توڑ دوں ساری بیڑیاں اور اُڑ جاؤں ابھی
پر لپٹ جاتیں ہیں ننی خواہشیں کسی کی
اسی فرض کو پورا کرنا ہے ابھی
سال پر سال بیت تے جارہے ہیں
میرے اپنے مجھے بھلا کر خوشی کے گیت گا رہے ہیں
ڈولرز کے ترازو میں تُلیں ساری محبتیں میری
حرص نے روند دیں ساری آرزوئیں میری
ایسا لگتا ہے دیکھا تھا اک خواب حسیں
تعبیر جس کی اب کوئی نہیں

 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore