Bazm e Urdu - The urdu poetry app

سنو! اے چاند سی صورت

By: ا۔م ایمن

سنو! اے چاند سی صورت
مجھے اچھی لگی ہو تم
کہ جب تم مسکراتی ہو
تو کلیاں کھلکھلاتی ہیں
سبق تیری محبت کا
یہ آ،مجھ کو پڑھاتی ہیں
سنو! اے چاند سی صورت
مجھے اچھی لگی ہو تم
میں جب مضطر سی ہوتی ہوں
تیری صورت کو تکتی ہوں
یہ مجھ کو،زندگی
تابندگی
اور پیار سے دنیا میں رہنے
اور۔۔کسی مشکل میں،بڑھنے کے لیے
میری ہمت بڑھاتی ہے
سنو! اے چاند سی صورت
مجھے اچھی لگی ہو تم
مجھے پھر یاد آتی ہے
تیری بھولی سی صورت
تیر پلکیں
مستانی نگاہیں
جو ا،م کے دل سے گزرتی ہیں
بہت مسرور کرتی ہیں
سنو !اے چاند سی صورت
سنو رابیل میری جاں
مجھے اچھی لگی ہو تم
مجھے اچھی لگی ہو تم
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore