By: Sohail Abbas
دور اتنا نہ ہم سے رہا کیجیے
کبھی تو ہمیں بھی ملا کیجیے
ہمیں بھی ہیں کرنی کچھ تم سے باتیں
کوئی شام ہمیں بھی عطا کیجیے
اُداسی کی چادر ہمیں سونپ کر
مسکرا کبھی تو دیا کیجیے
ہم بھی ہیں بندے تمہاری طرح کے
یوں اتنا نہ ہم سے ڈرا کیجیے
ہمارا ہے کیا حال کچھ بھی نہ پوچھیں
بس آپ خوش رہا کیجیے
ہو گیا ہے ہم کو مرضِ محبت
ہمارے لیے اب دعا کیجیے
محبت میں کام اِس کا کوئی نہیں
دور اِس سے اپنی انا کیجیے
نظرِ بد کہیں لگ نہ جائے تمہیں
نہ سج دھج کے باہر پھرا کیجیے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?