By: Anham h
پروفیسر ہی جب آتے ہوں ہفتہ وار کالج میں
تو اونچا کیوں نہ ہو تعلیم کا معیار کالج میں
اگرچہ دوسرے مشروب بھی مہنگے نہیں ملتے
مگر چلتا ہے اکثر شربت دیدار کالج میں
وہ ڈگری کی جگہ میم لے کر لوٹ آیا
ملا تھا داخلہ جس کو سمندر پار کالج میں
مجھے ڈر ہے کہ ہم دونوں سمدی نہ بن جائیں
تیری گلنار کالج میں میرا گلزار کالج میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?