Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ماں کے نام

By: ملکہ افروز روہیلہ

بس اک ہی نام زندگی بن کے
ہماری سانسوں میں جیتا ہے
وہ مسکرائے تو زندگی مسکراتی ہے
اس کا ایثار
اس کا پیار
کچھ بھی تو نہ تھے ہم
سات بہن بھائی
سات زندگیاں ، کمزور ، ناتواں ، معصوم
دھنک کے سات رنگ
گیت کے سات سر
یا
ہفتے کی مالا کے سات دانے
وہ ساعتیں ، وہ لمحے جب ماں نے ہمیں
ہمارے ہونے کا احساس دیا
اس نے جینے کا قرینہ دیا
وہ باپ بن کر بھی ماں ہی رہی
ممتا کی چھا وٰں میں ہمیں سمیٹتی رہی
بچپن ، لڑکپن ،جوانی ، عمر کی بڑھتی چھایا
ہر نئے دن نئے سال ماں کی محبت ضرورت و ممتا کی چھاوں کو
اور زیادہ پایا
اب یہ ہی دل کہتا ہے ہر صبح وشام
سر پر رہے تیرا سایہ سلامت ہر پل ہر گام
اے ، ماں اے ماں
ہم ہیں تیرا روپ
ہم ہیں تیری چھایا
ملکہ افروز روہیلہ
( 14 مئی 2006ء بروز اتوار مدر ڈے کے موقع پر ماں کی نذر )


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore