By: Basheer Badr
وہ سادگی نہ کرے کچھ بھی تو ادا ہی لگے
وہ بھولپن ہے کہ بے باکی بھی حیا ہی لگے
یہ زعفرانی پلو اسی کا حصہ ہے
کوئی جو دوسرا پہنے تو دوسرا ہی لگے
نہیں ہے میرے مقدر میں روشنی نہ سہی
یہ کھڑکی کھولو، صبح کی ہوا ہی لگے
عجب شخص ناراض ہو کے ہنستا ہے
میں چاہتا ہوں خفا ہو تو وہ خفا ہی لگے
جنیئس تو اور ہیں لیکن کوئی کہاں تم سا
جو دل جلائے پھر بھی دلربا لگے
ہزاروں بھیس میں پھرتے ہیں رام اور رحیم
کوئی ضروری تو نہیں ہے بھلا بھلا ہی لگے
دعا کرو یہ پودا سدا ہرا ہی لگے
اداسیوں میں بھی چہرہ کھلا کھلا ہی لگے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?