By: muhammad nawaz
تیری صبحیں تیری راتیں نگاہیں جان جاتی ہیں
تمہارے دل کی سب باتیں نگاہیں جان جاتی ہیں
چھپانا چاہو بھی اب تم تو مجھ سے چھپ نہیں سکتیں
امنگوں کی ملا قاتیں نگاہیں جان جاتی ہیں
کہاں پت جھڑ کے ڈیرے ہیں کہاں مہکی بہاریں ہیں
کہاں ہوتی ہیں برساتیں نگاہیں جان جاتی ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?