Bazm e Urdu - The urdu poetry app

معبود لاالہٰ میرے اللہ کی ذات ہے

By: Ishraq Jamal Ashar Chishti

معبود لاالہٰ میرے ا لله کی ذات ہے
بندوں کی عاجزی میں ہی مضمر نجات ہے

عزت کو طمطراق شہنشاہ میں نہ ڈھونڈ
آسائشوں کا جال یہ ذلت کی گھات ہے

طاقت کا زعم دل میں سما کر خدا نہ بن
سن لے کہ اختتام میں عبرت و مات ہے

مانا بہت طویل ہے ظلمت کی شب مگر
ہوتی سحر سے پہلے ہمیشہ ہی رات ہے

راہ خدا میں جام شہادت کرو طلب
یہ ہی وہ راہ ہے جس میں ابد تک حیات ہے

ہر آن جلوہ گر ہے نئی شان سے کریم
مالک تیرے کرم کی نہ حد، نہ جہات ہے

الفاتحہ و یوم ، سماوات و بہر بر
تعدا میں رموز کہ سب ہی کی سات ہے

کمتر سمجھ کہ بات کو رد نہ کرؤ میری
پوشیدہ اس سخن میں زمانے کی بات ہے

اشہر کو بس حبیب کے صدقے میں بخش دے
ارحم تو راحمیں میں اعلٰی صفات ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore