Bazm e Urdu - The urdu poetry app

وہ یوں ملے ہیں مجھ کو ہزاروں کے درمیاں

By: M Masood

وہ یوں ملے ہیں مجھ کو ہزاروں کے درمیاں
چمکا ہو چاند جیسے ستاروں کے درمیاں

اِس دل کی کیفیت کا بھی عالم نہ پُوچھۓ
جیسے سُلگ رہا ہو شراروں کے درمیاں

اہل چمن کو دُکھ بھرے کانٹوں کی کیا خبر
رہتے ہیں کس گٹھن سے بہاروں کے درمیاں

وہ بام پر ہیں اور سر طور اِن کا عکس
پھترا گئی ہے آنکھ نظاروں کے درمیاں

آنکھ میں آنسوؤں کی تڑپ دیکھو مسعود
جیسے دریا اُمڈ پڑا ہے کناروں کے درمیاں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore