Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہونٹوں تک جام لا کر وہ مجھے پیاسا چھوڑ جاتا ہے

By: Roshani

ہونٹوں تک جام لا کر وہ مجھے پیاسا چھوڑ جاتا ہے
سونی آنکھوں کو خواب دیکھا کر پل میں توڑ جاتا ہے

دیکھوں جو حسرت سے میرے دل کو نزاکت سے مسلتا ہے
مجھے کھونے سے بھی ڈرتا ہے ساتھ چلنے بھی گھبراتا ہے

اک عجب سا رشتہ ہے اس کے اور میرے درمیاں
مجھ سے محبت بھی کرتا ہے بتانے سے بھی کتراتا ہے

جو نا دیکھوں میں اک دن نظریں ڈھونڈتی ہیں اس کی
جو پاس پہنچ جاؤں میں نظر جھکا کر گزر جاتا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore