By: Mubeen Nisar
گولی اور کفن کی بات ہے
یہ جرم ہے یا حیات ہے
شہر میں اب پھول نہیں کھلتے
کس کلی کو ثبات ہے
سب رستے مقتل کو جاتے ہیں
ہر چوراە اک گھات ہے
روز چھوتا ہوں بدن اپنا
میرا وھم ہے یا حیات ہے
سہمی ہے ہر طرف زندگی
یہ شہر جیسے بحر ظلمات ہے
خوف دربان ہے ہر گھر کا
یہاں دن بھی جیسے رات ہے
زبان اور قومیت کا جھگڑا کیسا
مذھب میں ہمارے تو مساوات ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?