Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تم بھی درد جگا کر دیکھو

By: wasim ahmad moghal

تم بھی درد جگا کر دیکھو
دل کا دیپ جلا کر دیکھو

کتنے کرب میں ہم رہتے ہیں
فرصت ہو تو آ کر دیکھو

حال کیا ہے درویشوں کا
کچھ تو چین گنوا کر دیکھو

اس نگری میں کون سنے گا
تم بھی شور مچا کر دیکھو

سچ تو کوئی نہیں مانے گا
جھوٹی قسمیں کھا کر دیکھو

اچھے لوگ کہاں ملتے ہیں
آئینہ دِکھلا کر دیکھو

وہ تو خوُشبو کا پیکر ہے
اُس کو دل میں بَسا کر دیکھو

وہ تو سراپا نور ہے یارو
اُس کو پاس بُلا کر دیکھو

وہ بھی حسن کا تاج محل ہے
یارو پاس بٹِھا کر دیکھو

ممکن ہے وہ مان ہی جائے
دل کی بات بتا کر دیکھو

پتّھر موم بھی ہو سکتا ہے
اپنا حال سُنا کر دیکھو

ہم پر کیا کیا بِیت رہی ہے
جاناں کبھی تو آ کر دیکھو

میری نبضیں ڈُوب رہی ہیں
کچھ تو کرم فرما کر دیکھو

شاید کے وہ آ ہی جائے
وعدہ یاد دِلا کر دیکھو

مجھ کو سب معلوم ہے یارو
یوں نہ بات گھُما کر دیکھو

آج نہیں تو کل آ جانا
ہم سے عہد نِبھا کر دیکھو

جاں بھی نچھاور کر سکتے ہیں
ہم کو اپنا بنَا کر دیکھو

دل میں کس کی تصویریں ہیں
اِس کے اندر جا کر دیکھو

کتنے اچھے تم لگتے ہو
ایسے ہی شرما کر دیکھو

یہ بھی مزے کی چیز ہے پیارے
تم بھی دل کو لگا کر دیکھو

شیشہءِ دل ہی ٹوٹ نہ جائے
اِتنا نہ اِترا کر دیکھو

دل کی کشتی ڈَول نہ جائے
نین نہ یوں مٹکا کر دیکھو

آج پلانے کون آیا ہے
یارو ہوش میں آ کر دیکھو

عقل کی باتیں سب دھوکہ ہیں
سچ ہے مت گھبراکر دیکھو

دنیا والے تو پاگل ہیں
لو گوں کو سمجھاکر دیکھو

تیرے قدموں کو چومے گی
دنیا کو ٹھُکرا کر دیکھو

دنیا عشق جسے کہتی ہے
یہ بھی آگ لگا کر دیکھو

اُس کے در سے کیا ملتا ہے
تم بھی سر کو جھُکا کر دیکھا

اِس سے بھی آرام ملے گا
میری غزل بھی گا کر دیکھو

لیجنڈ شاعر جناب منیر نیازی مرحوم کی زمین میں
(معذرت کے ساتھ)
۔۔۔اُس سے نین ملا کر دیکھو۔۔۔
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore