By: Akhtar Malik
رکوںتو اپنےگھر تیری کمی محسوس ہوتی ہے
چلوں تودربدر تیری کمی محسوس ہوتی ہے
کسی غم سےگزرنا ہو کہ دریا پار جانا ہو
کوئ بھی ہوسفرتیری کمی محسوس ہوتی ہے
ہوا کو بات کرنےکی اجازت بھی نہیں اب تو
کھڑے ہیں چپ شجر تیری کمی محسوس ہوتی ہے
تجھےتومل گئےہونگےکئی ساتھی نئےلیکن
مجھےہر موڑپر تیری کمی محسوس ہوتی ہے
کسی سےگفتگو میںہی جوتیرا نام آ جائے
توپھر شام و سحرتیری کمی محسوس ہوتی ہے
کبھی ملنےملانے کاکوئ تہوارآئےتو
مجھےبس ٹوٹ کرتیری کمی محسوس ہوتی ہے
زمانےہوگئےلیکن ابھی میری نگاہوں میں
چھپاہےکوئی ڈر تیری کمی محسوس ہوتی ہے
محبت مرگئی لیکن مرےاجڑے ہوئے دل کا
کھلا رہتاہے در تیری کمی محسوس ہوتی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?