By: M.Asghar
اپنا اور لوگوں سے انوکھا انداز ہے پیارے
تم کیا جانو کیسی محبت کی آواز ہے پیارے
ذرا سی شہرت سے تم اتنا اترا رہے ہو
ہمیں تو اپنی گمنامی پہ بھی ناز ہے پیارے
تم سے کوئی پیار بھرا گیت گایا نہ جائےگا
یہ محبت کرنے والوں کا ساز ہے پیارے
ہم اپنی باتوں سے کسی کو خوشی دے سکیں
ہمارے لیے یہ اعزاز کی بات ہے پیارے
ہماری باتوں سے کسی کو رنج نہ پہنچے
اب تو یہی اپنی نماز ہے پیارے
اسے جتنی دباؤ گےاتنی ابھرے گی
یہ تو اصغر کی آواز ہے پیارے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?