By: Jamil Hashmi
تیری چاہت کی دل میں روشنی کر لی
جیسے غموں سے دوستی کر لی
ہو گئی ہے چاندنی دل کے آنگن میں
تیرے درد کی لو اس جگر میں کر لی
رہتی ہے تیری صورت ان آنکھوں میں
جب سے تم سے عاشقی کر لی
وصل کی رات تیرے بغیر گزر گئی
اچھی تم نے ہم سے دل لگی کر لی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?