Bazm e Urdu - The urdu poetry app

باپ اور بیٹی

By: Habib

 بیٹی:
مجھے اتنا پیار نہ دو بابا
کل جانے مجھے نصیب نہ ہو

یہ جو ماتھا چوما کرتے ہو
کل اس پہ شکن عجیب نہ ہو

میں جب روتی ہوں بابا
تم آنسو پونچھا کرتے ہو

مجھے اتنی دور نہ چھوڑ آنا
میں روؤں اور تم قریب نہ ہو

میرے ناز اٹھاتے ہو بابا
میرے لاڈ اٹھاتے ہو بابا

تم جان لٹاتے ہو بابا
کل ایسا ہو اک نگری میں

میں تنہا تم کو یاد کروں
اور رو رو کے فریاد کروں

اے اللہ میرے بابا سے
کوئی پیار جتانے والا ہو

میرے بابا مجھ سے عہد کرو
مجھے تم چھپا کر رکھو گے

دنیا کی ظالم نظروں سے
مجھے تم چھپا کر رکھو گےِِ

بابا:
ہر دم ایسا کب ہو پایا ہے
جو سوچ رہی ہو تم میری نور تم

وہ سب تو بس اک مائع ہے
کوئی باپ اپنی بیٹی کو کب

جانے سے روک پایا ہے
سچ کہتے ہیں دنیا والے

بیٹی تو دھن پرایا ہے
گھر گھر کی یہی کہانی ہے

دنیا کی ریت پرانی ہے
ہر باپ نبھاتا آیا ہے
تیرے بابا کو بھی نبھانے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore