Bazm e Urdu - The urdu poetry app

دیکھے تھے تیرے اور ہی کچھ خواب جنوری

By: وشمہ خان وشمہ

دیکھے تھے تیرے اور ہی کچھ خواب جنوری
آنکھوں میں تُو نے بھر دیا سیلاب جنوری

رہتی ہیں دن کے ماتھے پہ سورج کی شوخیاں
اور رات کو ستائے ہے مہتاب جنوری

رہ رہ کے آ رہی ہے خدا جانے کس کی یاد
دیکھا ہے میں نے پاس سے بیتاب جنوری

مشکل تو ہے یہ پھر بھی دسمبر کو بھول کر
میں کہہ رہی ہوں پیار سے آداب! جنوری

اس سالِ نو کے آنگن و منظر میں کچھ نہیں
بکھرے پڑے ہیں چار سو احباب جنوری

وشمہ وہ میرے پیار نے ملنا ہے اس برس
گزرے گا ساتھ ساتھ یہ شاداب جنوری


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore