By: Hafeez Javed
حسرت دید کو ترسا کے چلا جاؤں گا
تیری الفت کی قسم کھا کے چلا جاؤں گا
تو اُسی شہر کی گلیوں میں کہیں رقصاں ہے
دامن شوق کو پھیلا کے چلا جاؤں گا
اک برسے ہوئے بادل کی طرح گزرا ہوں
موج میں آیا ہوں، لہرا کے چلا جاؤں گا
رات کی رات کا مسافر ہوں تیری بستی میں
شب کا تارا ہوں نظر آکے چلا جاؤں گا
اک نظر دور سے دیکھوں گا دروبام تیرے
دیدہ شوق کو تڑپا کے چلا جاؤں گا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?