By: Suhail Ahmad
ہم ایک ہیں دنیا کو دکھانے کی گھڑی ہے
کچھ قرض محبت کے چکانے کی گھڑی ہے
پہچان ملی ہم کو تو بس نام سے ترے
اس نام پہ اب سر کو کٹانے کی گھڑی ہے
دشمن نے ہمیں جیسی بھی سازش میں ہے گھیرا
اب دیس کہ دشمن کو مٹانے کی گھڑی ہے
تجھ سے تو مری روح کا رشتہ ہے مرے دیس
اب تجھ پہ دل و جاں کو لٹانے کی گھڑی ہے
الله کا ہے حکم کہ جاں تجھ پہ فدا ہو
الله کا فرمان نبھانے کی گھڑی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?