By: Dr. Humera Islam
لہو رنگ ہے زمین میری
سیاہ رنگ آسمان میرا
یہ سرخی، لہو کی سرخی ہے
یہ سیاہی دھوئیں کے بادل ہیں
رات گہری ہے
دن دھندلا ہے
اپنا جہاں کیسا بدلہ ہے
خوشیاں رخصت ہوئیں گھر سے
غم کے بادل ہیں کھل کے یوں برسے
عید آئی ہے پھر اداس ہوکے
رت بدلی ہے دل نہیں بدلے
تحفے خوشیوں کے اب نہیں باقی
غم بھیجوں سمیٹ کر ساتھی؟
مگر خلوص کا نہیں شیوہ
کہ دوست کو عید پہ بھی غم بھیجا
ایک تحفہ میرا حقیر سا ہے
دوست تیرا ذرا فقیر سا ہے
ان چوڑیوں میں دھانی رنگ ہوں گے
تم جو پہنو گی ہم بھی سنگ ہوں گے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?