Bazm e Urdu - The urdu poetry app

"ع" کا سفر

By: مونا شہزاد

یہ جو تیرا ربط هے
یہی تو میرا ضبط هے
یہ جو تیرا رقص ہے
یہی تو میرا وجد ہے
یہ جو تیرا رنگ ہے
یہی تو میرا روپ ہے
یہ جو تیرا عکس ہے
یہی تو میرا خیال ہے
یہ جو "تو "میں ہے
یہی تو "میں "تو ہے
یہ جو تیری دهمال ہے
یہی تو میرا کمال ہے
یہ جو تیرا جمال ہے
میرا ہی تو دهیان ہے
بس ہر حال میں باقی
اک تیرا ہی خیال ہے
اب اس سے آگے کیا لکهوں
بس عشق کو سلام ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore