Bazm e Urdu - The urdu poetry app

"تاج محل "

By: مونا شہزاد

اک دن یونہی اس کے کاندھے پر سر رکھ کر میں نے کہا تھا
سنو! مجھے تاج بہت پسند ہے
محبت کی نشانی ہے تاج
اس نے ہنس کر کہا تھا
جاناں
تاج محل تو علامت ہے یونہی محبت کی
عشق والے تو خود ہی تاج محل ہوتے ہیں
چڑهتا ہی نہیں کسی اور کا رنگ ان پر
کچه ایسے عشق کے رنگوں میں رنگے ہوتے ہیں
جیب سے خالی ہوں تب بھی
محبوب کے آنچل میں ستارے ٹانکنے کی تمنا رکھتے ہیں
پر آج یہ کیسا گرہن لگا ہے میرے آسماں کو
آج تم کیسے کسی اور کا نصیب بن گئے؟
میری زات کو تاج محل سا ویران کر کے
کسی اور کے آسمان کا چاند ہوگئے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore