Bazm e Urdu - The urdu poetry app

وہ ملاقات آخری ہائے!

By: Zeeshan lashari

اس کی شوخی میں سادگی بھی تھی
اور اداؤں میں دلکشی بھی تھی

اس کے آنے سے گھر منور تھا
لوگ کہتے ہیں چاندنی بھی تھی

دل یہ کہتا ہے مجھ سے رو رو کر
وہ جو پہلی تھی آخری بھی تھی

داد تو دو کہ ہم کو ظالم سے
واسطہ تھا ہی دل لگی بھی تھی

دل نے اس بار آہ کیوں نہ کی
آنکھ ان سے مری لڑی بھی تھی

وہ ملاقات آخری ہائے
ہنستے ہنستے وہ رو پڑی بھی تھی

ہر ادا اس کی یاد ہے ہم کو
وہ جو سادہ تھی چنچلی بھی تھی

ہم نے ڈر ڈر کے کہہ دیا آخر
بات مشکل تھی لازمی بھی تھی

وہ جسے شعر سے شغف نہ تھا
ایک شاعر کی شاعری بھی تھی

اب تو گویا کہ مر گیا ہوں میں
ساتھ وہ تھی تو زندگی بھی تھی

آج بلبل جسے تو روندے ہے
یہ جو خس ہے کبھی کلی بھی تھی

ضعف شمع پہ طنز کرتے ہو
شام سے تا سحر جلی بھی تھی

وہ بچھڑنے کی بات پر مجھ سے
شانؔ کئی بار تو لڑی بھی تھی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore