Bazm e Urdu - The urdu poetry app

محبت پہ رکھتے ہیں ایمان ہم

By: معین فخر معین

 مخالف تو مشکل میں ڈالے مجھے
اے رب تو ہی اب بچالے مجھے

محبت پہ رکھتے ہیں ایمان ہم
محبت سے پا نا ہے پالے مجھے

یہی ھے تمنا مرے دل کی بھی
میں روٹھوں وہ آکر منا لے مجھے

ہمیں تجھ سے کوئی چرالے نہ کہیں
نگا ہوں میں ایسے بسا لے مجھے

نگا ہوں سے جس نے پلائی ھے مے
وہی ہر راہ اب سنبھا لے مجھے

تعلق سبھی توڑ کر تو نہ جا
نہ کر گردشوں کے حوالے مجھے

مجھے جینے کا دیتے ھیں حو صلہ
مرے پاؤں کے روز چھالے مجھے

اسے گر نہیں ملنا تو نہ سہی پر
روز وعدوں پہ تو نہ ٹا لے مجھے

سکت نہ رھے پھر لب کشائی کی بھی
دل کھول کر تو ستالے مجھے یوں

اعتبار اس کو نہیں گر معین
تو ہر راہ پہ آزمالے مجھے
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore