By: AzharM
فائدہ کیا ہے ایسی سی سی کا
ہو دگر ذائقہ جو مرچی کا
شوہریت بھی لے کے کیا کرنا
سگ ہی بہتر ہے اس سے دھوبی کا
پارلر تک بگاڑ کچھ نہ سکے
کیا کیا جائے ایسی بیوی کا
اوراسکول میں تھا کیا رکھا
پیریڈ ایک ہی تھا پی ٹی کا
باپ گھر سے نکالنا تھا کہا
کھانستا ہے مریض ٹی بی کا
اک حسینہ کو پھول دینا ہے
پر یہ موسم نہیں ہے گوبھی کا
جانتا کون تھا، ہے زرداری
فائدہ ہو گیا ہے بی بی کا
آہ بھر کے وہ بول دی بُڑھیا
اب کسے انتظار سیٹی کا
توڑ دوں دانت میں ترے اظہر
شوق کتنا ہے تُجھ کو کھی کھی کا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?