By: Shahadat Zulqarnain
محبت کے کھیل بھی بہت عجیب ہوتے ہیں
ہنسا کر آدمی کو یہ رلا دیتی ہے
دکھاتی ہے بہت خواب پہلے پہل
جنجھوڑ کر پھر نیند سے جگا دیتی ہے
طویل امیدوں کے سحر میں کر کے مبتلا
تقدیر کے نام پے دغا دیتی ہے
نقش کر کے عاشقوں کی سب اذیتیں
یہ داستانٰیں بہت دلچسپ بنا دیتی ہے
اس کی جستجو میں دی قربانیاں دیکھ کر
لوگ کہتے ہیں دیکھو ًمحبت کیا دیتی ہے
ہاں محبت غم سے نڈھال کر کے بھی
پھر سے جینے کا حوصلہ دیتی ہے
گزار کر زمانے کی تلخیوں سے
یہ دنیا کو حقیقت-وفا دیتی ہے
چلا کر عشق حقیقی کی راہوں پر
یہ مخلوق کو خالق سے ملا دیتی ہے
گر سمجھو تو محبت ہے نعمت خدا کی
اس وجود-فانی کو یہ بقا دیتی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?